• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کسی صورت استعفیٰ نہیں دیں گے، ترجمان

The Prime Minister Will Not Resignspokesman

ترجمان وزیراعظم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کسی صورت استعفیٰ نہیں دیں گے،چوہدری نثار وزیراعظم کے مخلص ساتھی اور پرانے رفیق ہیں، وہ کابینہ یا پارٹی چھوڑ کر کہیں نہیں جارہے۔

ترجمان وزیراعظم کے کہا کہ 4،4سیٹیں رکھنے والی بونی جماعتوں کے کہنے پر وزیر اعظم کے استعفے کا جواز نہیں۔

وزیر اعظم کے لئے نئے ناموں سے متعلق پوچھے گئے سوال پر مصدق ملک کا کہناتھا کہ جن تین ناموں پر اتفاق ہوا ہے وہ ہیں نواز شریف، نواز شریف اور نواز شریف۔
مصدق ملک کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار ساتھ ہیں اور رہیں گے،ان کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار جو بات بھی کرتے ہیں وہ حکومت، وزیراعظم اور پارٹی کے مفاد میں کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن ایک جمہوری جماعت ہے، اختلاف رائے سب کا حق ہے، اگر چوہدری نثار نے اپنے خیالات کا اظہار کیا تو کیا برا کیا؟

تازہ ترین