• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کتاب ’ منڈیلا لاسٹ ایئرز ‘ تنازع کا شکار

Book Mandela Last Years Controversial

جنوبی افریقہ کے عالمی شہرت یافتہ رہنما نیلسن منڈیلا کی زندگی کے آخری دور کی روداد پر مشتمل کتاب ’منڈیلا لاسٹ ائیرز‘ تنازع کا شکار ہو گئی۔

نیلسن منڈیلا کی بیوہ گریکا مائیکل نے کہا ہے کہ وہ کتاب کے خالق سابق فوجی معالج ڈاکٹر وجے رام لکھن کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گی ،کیونکہ انہوں نے مذکورہ کتاب ان کی اجازت کے بغیر لکھی ہے۔

کتاب میں ڈاکٹر وجے رام لکھن نے منڈیلا کے صحت کے مسائل اور ان کے علاج کے علاوہ ان کی جیل میں زندگی،سیاسی جدوجہد اور دور صدارت کا احاطہ کیا ہے اور وہ ذاتی باتیں عیاں کی ہیں جو نیلسن منڈیلا ان سے علاج کے لئے ملاقاتوں کے دوران کیا کرتے تھے۔

نیلسن منڈیلا 95 سال کی عمر میں 2013ء میںانتقال کر گئے تھے، ان کے خاندان کے افراد کے درمیان ان کی وراثت کے معاملے پر شدید اختلافات چلے آرہے ہیں۔

ڈاکٹر وجے نے دعوی کیا ہے کہ انھوں نے یہ کتاب ان کے رشتہ داروں کی اجازت سے لکھی ہے۔

تازہ ترین