• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف ناموں سے دہشتگردی کرنیوالے دھماکے کے ذمہ دار ہیں، رانا ثناء

Rana Sanaa Is Responsible For The Blast Of Various Names

وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ لاہور کی سبزی منڈی میں دھماکے کے ذمہ دار لوگ وہی ہیں جو مختلف ناموں سے اپنی شناخت ظاہر کرکے دہشت گردی کرتے ہیں۔

لاہور دھماکے کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ دھماکا خودکش ہے یا نصب بم کا ابھی اس کی نوعیت طے نہیں ہے، موجودہ حالات میں دہشت گردی کا خطرہ موجود ہے۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف ضرب عضب، نیشنل ایکشن پلان کے تحت پنجاب میں کام ہوا، ہم نے 100فیصد نہیں تو 89 فیصد کامیابی حاصل کی ہے ۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سی ٹی ڈی، رینجرز، پولیس اور ایجنسیز نے بہت بہترین کام کیا ہے۔

تازہ ترین