آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور میں ہونےو الے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا لاہور دھماکے کے حوالے سے اظہار مذمت میں کہنا ہے کہ دھماکے کے متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دھماکے کے متاثرین کیلئے فوری ریسکیو اور ریلیف کی ہدایات بھی جاری کر دیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفورکے مطابق آرمی چیف کی ہدایت کے مطابق پاک فوج کے دستے دھماکے کی جگہ پر پہنچ گئے ہیں۔
واضح رہے کہ لاہور کے فیروز پور روڈ پر ارفع کریم ٹاور کے دھماکے میں پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا ہے، دھماکے کے نتیجے میں 8پولیس اہلکاروں سمیت 22افراد جاں بحق اور 32 زخمی ہوئے ہیں۔