• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایچ آئی وی علاج میں کینسر ادویات سے مدد لی جائیگی،سائنسدان

Cancer Medicines Will Help In Hiv Treatment Scientist

ایچ آئی وی سے نمٹنے کے لیے کینسر کی ادویات سے مدد لی جائےگی، اس حوالے سے سائنس دانوں کا کہناہے کہ کینسر کے علاج میں مدافعتی عمل کی کارکردگی سمجھنے میں زبردست ترقی سے ایچ آئی وی کے علاج میں بھی مدد مل سکتی ہے۔

صحت کے حوالے سے کی گئی تحقیق کے مطابق اب ایچ آئی وی سے نمٹنے کے لیے کینسر کی ادویات سے مدد لی جائیگی مدافعتی نظام کو ایچ آئی وی اور کینسر دونوں کا مقابلہ کرنے میں مشکل پیش آتی ہے۔

امیونو تھیراپی کے تیزی سے پھلتے پھولتے شعبے کی بدولت کینسر کے بعض ایسے مریضوں کو بھی مکمل شفا ملی ہے، جن کا مرض آخری سٹیج پر تھا،امید کی جا رہی ہے کہ اسی قسم کے طریق علاج سے ایچ آئی وی سے بھی مکمل شفا ممکن ہے۔

سائنس دانوں کا کہناہے کہ کینسر کے علاج میں مدافعتی عمل کی کارکردگی سمجھنے میں زبردست ترقی سے ایچ آئی وی کے علاج میں بھی مدد مل سکتی ہے، تاہم بعض ماہرین نے اس سلسلے میں محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

ایچ آئی وی کے علاج کے لیے اینٹی ریٹرو وائرل ادویات استعمال ہوتی ہیں جو وائرس کو مار ڈالتی ہیں، اگر اس وائرس پر قابو نہ پایا جائے تو وہ آگے چل کر ایڈز کا مرض پیدا کر دیتا ہے ،جو مدافعتی نظام کو تباہ کر دیتا ہے،فی الحال اس مرض کا مکمل علاج ممکن نہیں ہے کیوں کہ مدافعتی نظام جسم کے اندر چھپے ہوئے وائرس کا سراغ نہیں لگا سکتا۔

ایچ آئی وی دریافت کرنے والی نوبیل انعام یافتہ سائنس دان فرانسوا بارے سنوسی نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ مرض سے متاثرہ خلیے کسی حد تک رسولی کے خلیوں میں پیدا ہوتے ہیںاور اس کی طرح عمل کرتے ہیں۔

اس سے سوال اٹھتا ہے کہ کیا ہم ایچ آئی وی سے نمٹنے کے لیے کینسر کے علاج جیسا طریقہ آزما سکتے ہیں؟ آسٹریلیا کے ڈورٹی انسٹی ٹیوٹ کی ڈائریکٹر پروفیسر شیرن لیون اس سے اتفاق کرتی ہیں کہ ایچ آئی وی کے معالجین کو کینسر سے سبق لینا چاہیے، ان میں بہت سی چیزیں مشترک ہیں،کینسر زدہ خلیے ایسی تکنیک استعمال کرتے ہیں کہ مدافعتی نظام کی نظروں میں نہ آ سکیں۔

پروفیسر لیوس کا خیال ہے کہ امیونوتھیراپی سے ایچ آئی وی کا مقابلہ کرنے والے مدافعتی نظام کا ہاتھ بٹایا جا سکتا ہے، وہ جلد ہی اپنی تجربہ گاہ میں یہ طریقہ آزمانے جا رہی ہیں۔

بعض سائنس دانوں نے محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے کیوں کہ کینسر اور ایڈز بنیادی طور پر دو بالکل مختلف امراض ہیں۔

تازہ ترین