• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ:کرپشن الزامات،محکمہ تعلیم کے 100 افسران کو شوکاز نوٹسز کا اجرا

Sindh Corruption Charges 100 Officers Of The Departments Education Show Explicit Notice

صوبائی وزیر تعلیم و خواندگی جام مہتاب حسین ڈھر کی ہدایات پر محکمہ تعلیم کے 100 سے زائد افسران کو کرپشن الزامات کے تحت شوکاز نوٹسز جاری کردئیے گئے ہیں۔

صوبائی وزیرتعلیم نے جن افسران کے نام شوکاز جاری کیا ان میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسرز، ' اسٹنٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسرز،پرنسپلز، 'ہیڈماسٹرز اور دیگر شامل ہیں۔

مذکورہ افسران سرکاری رقوم کی غبن اور ان کے ناجائز استعمال میں ملوث پائے گئے ہیں، جن افسران کو شوکاز نوٹسز جاری کئے گئے ہیں، ان میں سے بیشتر کا تعلق کنڈیارو، شہید بینظیر آباد، قمبر ' شہداد کوٹ، جیک آباد 'کشمور، سانگھڑ اور کندھ کوٹ کے اضلاع سےہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ جو ملازمین ریٹائرڈ ہوگئے ہیں ،ان کے خلاف کرپشن کے جارجز ہیں ان کے کیسز متعلقہ محکمے میں بھیجے جارہے ہیں ،ان کے خلاف کارروائی ریگولیشن ونگ آف سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن اور کوآرڈینشن محکمہ سے مشاورت جارہی ہے،ان افسران کا تعلق گریڈ 17 سے گریڈ 19 تک ہے۔

جام مہتاب حسین ڈھر کا کہنا ہے کہ کسی بھی بدعنوان افسر یا عملے کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور سب کا احتساب کیا جائے گا ۔

انہوں نے بتایاکہ جن کو شوکاز نوٹسز جاری کئے گئے ہیں ان میں 6 پرنسپلز ' 48 ہیڈماسٹرز ' 3 ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران ' 6 اے ڈی او ای اور 17 گریڈ کے دیگر افسران شامل ہیں۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ مذکورہ افسران کے خلاف شکایات پر باقاعدہ انکوائری کی گئی اور تحقیقاتی کمیٹی نےانہیں مالی کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا ذمہ دار قراردیا ہے۔

تازہ ترین