• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الاسکا راکٹ کمپلیکس سے میزائل تجربہ آئندہ ہفتے ہو گا،امریکا

Us To Conduct Missile Test In Alaska From Missile Complex Next Week

امریکی فوجی حکام نے کہا ہے کہ الاسکا کے راکٹ کمپلیکس سے میزائل داغنے کا تجربہ آئندہ ہفتے کیا جائے گا۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق کوسٹ گارڈ کے طرف سے جاری کیے جانے والے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ میزائل الاسکا کے پیسیفک اسپیس پورٹ کمپلیکس سے 29 جولائی کو مقامی وقت کے مطابق شام سات بجے اور 30 جولائی کو صبح ایک بج کر 30 منٹ کے درمیان داغا جائے گا۔

اس میزائل کو داغنے کے متبادل اوقات کے مطابق یہ تجربہ 30 جولائی کو شام سات بجے اور 31 جولائی کو صبح ایک بج کر 30 منٹ کے درمیان یا 31 جولائی کو شام سات بجے اور یکم اگست کو صبح ایک بج کر 30 منٹ کے درمیان کیا جا سکتا ہے۔

امریکا کی ڈیفنس ایجنسی کی طرف سے میزائل دفاعی نظام تھاڈ 'ٹرمینل ہائی الٹی ٹیوڈ ایریا ڈیفنس کا تجربہ کیا جائے گا۔ یو ایس میزائل ڈیفنس ایجنسی کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر کرس جانسن نے کہا کہ اس تجربے سے تھاڈ کی درمیانے درجے کی بیلسٹک میزائلوں کو روکنے کی صلاحیت کی توثیق ہو گئی ہے۔

تازہ ترین