• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہترین آپریشنل تربیت پاک فضائیہ کا طرۂ امتیاز ہے ،ائیر چیف

پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ کوم بیٹ کمانڈرز اسکول میں منظم طریقے سے بہترین عملی تربیت ہمیشہ پاک فضائیہ کا طرۂ امتیاز رہا ہے اور یہ تربیت جنگی تیاریوں میں اہم کردار کی حامل رہی ہے ۔

یہ بات پاک فضائیہ کے سربراہ نے ائیر پاور سینٹر آف ایکسی لنس، سرگودھا میں کمبیٹ کمانڈرز سکول کے48ویں کمبیٹ کمانڈرز کورس کی گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

پاک فضائیہ کے سربراہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے، ائیر چیف نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ کوم بیٹ کمانڈرز اسکول پاک فضائیہ کے عسکری قیادت کی عملی تربیت میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے ،گریجویٹ افسران کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اس شاندار ادارے سے حاصل کیا گیا علم اور تربیت نو جوان افسران کو کامیابی کے ساتھ منتقل کریں ۔

پاک فضائیہ میں خود انحصاری کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے ائیر چیف نے کہا کہ ائیر پاور سینٹر آف ایکسی لینس کا مستقبل میں ایک نمایاں مقام ہو گا اور پاک فضائیہ کی خود انحصاری کے منصوبوں میں اس کا کردار بہت اہم ہو گا ۔انہوں نے اس موقع پر گریجوٹینگ آفیسرز میں سرٹیفکیٹ اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والوں میں ٹرافیاں تقسیم کیں۔

بہترین کوم بیٹ کمانڈرکی چیف آف دی ائیر اسٹاف ٹرافی اسکواڈرن لیڈرعلی خان نے حاصل کی جبکہ بہترین کوم بیٹ کنٹرولر کی ائیر آفیسر کمانڈنگ ائیر ڈیفنس کمانڈ ٹرافی ا سکواڈرن لیڈرمحمد سلیمان نے حاصل کی۔ تقریب میں پرنسپل اسٹاف آفیسر ز کے علاوہ پاک فضائیہ کے فیلڈ کمانڈرز نے بھی شرکت کی۔

تازہ ترین