• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کی پاکستان پر الزام تراشی اتفاق نہیں ،آرمی چیف

The Us Is Not Agreeing To Blame Pakistan Army Chief

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ امریکا کی پاکستان پر الزام تراشیاں محض اتفاق نہیں ،یہ الزامات ایسے وقت میں لگائے گئے جب امریکی پالیسیوں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ان خیالات کا اظہار افغانستان میں امریکی کمانڈر جنرل جان نکلسن سےملاقات کے دوران کیا ، اس موقع پر پاکستان میں امریکا کے سفیر ڈیوڈ ہیل بھی موجود تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے افغانستان اور امریکا کی پاکستان پر الزام تراشیوں پر تحفظات کا اظہار کیا ، اس موقع پر امریکی کمانڈر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے عزم کی تعریف کی اور مسلسل رابطوں پر اتفاق کیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مزید کہا کہ ہمارے نزدیک دہشت گردی کو شکست دینا قومی مفاد میں ہے، اشتعال انگیزیوں کے باوجود پاکستان مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی سلامتی اور سرحدی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ،جنرل نکلسن نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

تازہ ترین