• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
India 6 Members Of The Congress Suspended

بھارتی لوک سبھا سے کانگریس کے 6 اراکین کو 5 روز کیلئے معطل کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کانگریس رہنمائوں کو ایوان کی کارروائی میں خلل ڈالنے پر معطل کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس اراکین نے اجلاس میں انتہا پسندوں کے ہاتھوں ہونے والی غیرقانونی ہلاکتوں کا معاملہ اٹھانے کی کوشش کی ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس ارکان نے اس دوران کاغذ کے ٹکڑے اسپیکر کی کرسی کی جانب پھینکے ،جس پر اسپیکر نے کانگریس کے 6 اراکین کو5 روز کیلئے معطل کردیا۔

تازہ ترین