• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیرہ لاکھ پائونڈ کی چوری:برطانوی خیراتی ادارے کے ڈائریکٹر کو سزا

13 Lacs Pounds Embezzlement British Charity Organization Director Sentenced

برطانیہ میں بے گھر افراد کی مدد کرنے والے خیراتی ادارے کے ڈائریکٹر کو 5 برس قید کی سزا سنا دی گئی ۔

مجرم پر ادارے کے فنڈ سے تقریباً 13 لاکھ پائونڈ چوری کر کے اس رقم کو پرتعیش زندگی گزارنے میں استعمال کرنے کا الزام ہے۔

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق 50 سالہ رابرٹ ڈیوس نے مذکورہ رقم جاپان ، امریکا اور افریقا کے بعض حصوں کے سفر کے دوران مہنگی ترین کشتیوں ، طیاروں اور انتہائی پرتعیش ہوٹلوں میں قیام پر اڑا دی۔

عدالت کی سماعت کے دوران یہ بات بھی واضح ہوئی کہ رابرٹ نے مذکورہ خطیر رقم کے حوالے سے اپنی بیوی سے جھوٹ بولتے ہوئے بتایا کہ یہ رقم سوانسی میں واقع اس کے ادارے سیریرنینزسیمرو سوسائٹی کی جانب سے بطور الائونس فراہم کی گئی۔

عدالت کے مطابق رابرٹ ڈیوس نے 271 چیکوں کے ذریعے مجموعی طور پر 13 لاکھ 43 ہزار 74 برطانوی پائونڈ کی رقم خرچ کی۔ یہ رقم اس کے ذاتی بینک کھاتے سے جون 2008ءسے نومبر 2014ءکے دوران نکالی گئی۔

تازہ ترین