• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسئلہ شام،ترکی کے خدشات کو دور کریں گے،جنرل جوزف ڈنفورڈ

Syrian War We Will Address Turkeys Concern Gen Joseph Dunford

متحدہ امریکہ کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل جوزف ڈنفورڈ نے کہا ہے کہ ترکی کو شام کے مسئلے کے حل سے متعلق جو خدشات لاحق ہیں ہم انھیں دور کرنے کے لیے ہر ممکنہ کوششیں کریں گے۔

انھوں نے ایسپین شہر میں ہر سال منعقد ہونے والے ایسپن سلامتی فورم میںگفتگو کرتے ہوئے دہشت گرد تنظیم داعش کیخلاف جدوجہد کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔انھوں نے کہا کہ دو سال قبل شام میں امریکہ اوراتحادی قوتوں کے صرف 200 فوجی موجود تھے لیکن اس وقت ان کی تعداد 50 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

دہشت گرد تنظیم پی وائی ڈی، پی کے کے کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔شامی ڈیموکریٹک قوتوں نے امریکہ کی حمایت سے شام کے شمال مشرقی علاقے کو داعش سے پاک کروا لیاہے۔

امریکہ کی پی وائی ڈی کی حمایت سے ترکی کو خدشات ہیں ،اس سلسلے میں امریکہ نے ترکی کے خدشات کو مد نظر رکھا ہے۔ اس تنظیم کی حمایت کیوجہ سے امریکہ اور ترکی کے درمیان کشیدگی شروع ہو گئی تھی۔

جنرل جوزف ڈنفورڈ نے کہا کہ ہم صرف راقہ اور وادی فرات سے داعش کو نکالنے کے لیے ہی نہیں بلکہ ترکی کے ساتھ طویل المدت تعلقات جاری رکھنے اور ترکی کے خدشات کو کم کرنے کے لیے ہر ممکنہ کوششیں بروئے کار لائیںگے ۔ شام میں سیاسی یا فوجی حل کے دوران ترکی کے مفادات کو بھی مد نظر رکھا جائے گا۔

تازہ ترین