ہالی ووڈ کی ایکشن سے بھرپور بلاک بسٹر سپر ہیرو فلم تھور کے سیکوئل" تھور :ریگنوروک" کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔
ہدایتکارٹیکا ویٹیٹی کی ڈائریکشن میں 2011میں بننے والی ہالی ووڈ بلاک بسٹر سپر ہیرو فلم تھور کے سیکوئل میں سپر ہیرو تھور ایک طاقتور دشمن سے اپنے لوگوں کو بچاتا دکھائی دے گا۔
فلم کی کاسٹ میں کرس ہیمسورتھ،ٹام ہیڈلسٹن،اینتھونی ہاپکنز،کارل اربن،ادریس ایلبا اور ٹیسا تھامپسن شامل ہیں۔کیون فیج کی پروڈیوس کردہ ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور یہ فلم 3نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔