• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Water Festival Celebrated In Armenia

ارمینیا میں انوکھی جنگ چھڑ گئی،شرکا ء گرمی سے بچنے کے لئے ایک دوسرے پر پانی پھینک کر خوب لطف اندوز ہوئے۔

ارمینیا میں چھڑ گئی انوکھی جنگ،جہاں نہ تیر چلے نہ تلواربلکہ شرکا ء نے پانی کو ہتھیار بنالیا۔جی ہاں، ارمینیا میں سالانہ واٹر فائٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے سینکڑوں لوگوں شرکت کی اور ایک دوسرے کو پانی سے نہلاکر خوب لطف اندوز ہوئے۔

اس فیسٹیول میں بڑوں سمیت بچوں نے بھی شرکت کی اور بالٹیاں بھر بھر کر ایک دوسرے پرخوب پانی پھینکا اور پوری طرح سے نہلادیا۔اس دلچسپ واٹر فیسٹیول کے دوران ناصرف سینکڑوں افراد سڑکوں پر نکل کر پانی سے جنگ کرتے دکھائی دئیے بلکہ پانی سے بھرے واٹر ٹرکس نے بھی لوگوں پر پانی کی بوچھاڑ کرکے اس فیسٹیول کا مزہ دوبالا کردیا۔

تازہ ترین