• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوکزئی ایجنسی :قبائلی دشمنی دوستی میں بدل گئی

Okezai Agency Tribal Hostility Turned Into Friendship

اپراورکزئی ایجنسی میں زمین کے تنازع پر جاری قبائلی دشمنی دوستی میں بدل گئی، قبائلی سرداروں نے ایک دوسرے کو گلے لگایا اور دشمنی ختم کرنے کااعلان کیا ۔

ماموزئی قبیلے کے 2 گروپ 2 سال سے ایک دوسرے کے مدمقابل تھے، جس سے علاقے میں اکثرکشیدگی رہتی تھی۔

آج سینیٹر اورنگزیب اورکزئی کی موجودگی میں تصفیے کے لیے جرگہ ہوا، جس میں ملک میرجنان اورملک ثواب خان نے ایک دوسرے کو گلے لگا کر دشمنی ختم کرنے کا اعلان کیا۔

تازہ ترین