• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ اسمبلی ،احتساب بل2017ء قائمہ کمیٹی کے حوالے

Regarding Sindh Assembly Accountability Bill 2017 Standing Committee

سندھ اسمبلی میں نیب قوانین کی منسوخی کا بل ایک مرتبہ پھر کثرتِ رائے سے منظور کرلیا گیاہے، حکومتی ارکان نے بل پر گورنر سندھ کے اعتراض مسترد کردیئے۔

سندھ اسمبلی نے سندھ فارنزک سائنس ایجنسی بل اور احتساب بل 2017 بھی قائمہ کمیٹی کے حوالے کردیئے۔

اپوزیشن کی شدید مخالفت کے بعد بل کو دوبارہ اسمبلی میں لایا گیا اور بحث کا آغاز کیا گیا، اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے صوبائی کابینہ کے اقدام کو آئین سے متصادم قرار دیا۔

اسپیکر آغا سراج درانی کی زیر صدارت ہونے والے سندھ اسمبلی کے گرما گرم اجلاس میں نیب کی منسوخی سے متعلق بل موضوع بحث رہا۔

اسمبلی اراکین نے متفقہ طور پر گورنر سندھ کے بل سے متعلقہ تاثرات کو مسترد کردیا، جس کے بعد بل کو بھی منظور کیا گیا، تاہم اپوزیشن کی شدید مخالفت کے بعد بل کو دوبارہ اسمبلی میں لایا گیا اور بل پر بحث کا آغاز کیا گیا۔

اس سے قبل پیپلز پارٹی کے نو منتخب رکن اسمبلی سعیدغنی نے حلف لیا۔ اس موقع پر سعید غنی نے ایم کیو ایم پر شدید تنقید کی۔

سعید غنی کو جواب دیتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پر تنقید کے بجائے پیپلز پارٹی کو عوام کی خدمت کرنی چاہئے،پی ایس 114 میں حکومت نے ترقیاتی کاموں کی لالچ دی۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایم کیو ایم پر تنقید کرتے ہوئے کہ کہ خواجہ اظہار الحسن کے الزام لگانے کے بجائے ایم کیو ایم قائد سے علیحدگی کا اعلان کرنا چاہئے تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ جتنی بھی مذمت کی جائے مگر ترقیاتی کام جاری رہیں گے۔

سندھ اسمبلی نے سندھ فارینزک سائنس ایجنسی بل اور احتساب بل 2017 بھی قائمہ کمیٹی کے حوالے کردیئے۔

تازہ ترین