• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
European Union Customs Seized More Than 670m Fake Goods At Its Borders

یورپین یونین میں کسٹمز حکام نے گذشتہ سال 41 ملین یورو کی جعلی اشیاء ضبط کیں جن میں سگریٹ،ادویات،کھانے پینے کی اشیاء، کھلونے اور گھریلو استعمال کی الیکٹرانک اشیاء شامل ہیں ۔

یورپین کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یورپین کسٹمز حکام نے مختلف ائیرپورٹس اور یورپ میں داخلے کی سرحدوں پر بڑے برینڈ کی 41 ملین یورو سے زائد کی جعلی اشیاء ضبط کیں، ضبط کی جانے والی اشیا ءکی مجموعی مالیت 670 ملین یورو ہے ۔

رپورٹ کےمطابق پکڑی جانے والی اشیاء میں اول نمبر پر سگریٹ رہے جو مجموعی تعداد کا 24 فیصد ہے ۔ اس کے علاوہ دیگر اشیاء میں کھلونے 17 فیصد، ادویات اور کھانے پینے کی اشیاء 13 فیصد جبکہ ان جعلی اشیاء کو پیک کرنے کیلئے پیکیجنگ مٹیریل کی تعداد 11 فیصد کے قریب رہی ۔کمیشن حکام کے مطابق یہ تعداد 2015 میں پکڑی جانے والی اشیاء سے 2 فیصد زائد ہے۔

تازہ ترین