• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی :6ماہ میں جرائم میں اضافہ ہوا،سی پی ایل سی

Karachi Crime Increased In 6 Months Cplc

سٹیزن پولیس لائژن کمیٹی نے 6 ماہ کے دوران کراچی میں ہونے والے جرائم کی فہرست جاری کردی ہے ۔

رپورٹ کے مطابق 6ماہ کے دوران کراچی میں جرائم کی شرح میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، مختلف واقعات 183افراد جان سے گئے۔

سی پی ایل سی رپورٹ کے مطابق 6 ماہ میں 103 گاڑیاں چھینی گئیں جبکہ 636 چوری کی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق983 موٹرسائیکلیں چھینی اور 11 ہزار 423 چوری کی گئیں، 6 ہزار 76 موبائل فونز چھینے جبکہ 8 ہزار 466 چوری ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق6 ماہ میں بھتے کے 31 واقعات رپورٹ ہوئے،مختلف واقعات میں 183 لوگ مارے گئے جبکہ 4 بینک ڈکیتیاں بھی رپورٹ ہوئیں۔

تازہ ترین