• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی:3دن میں پولیس پر دوسرا حملہ ،ایک اہلکار شہید

Karachi Another Attack On Police In 3 Days An Officer Martyred

کراچی میں 3دن کے دوران پولیس اہلکاروں پر دوسرا حملہ کیا گیا ،ابوالحسن اصفہانی روڈ پر موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں کی فائرنگ میں ہیڈکانسٹیبل شہید اور ایک زخمی ہوا۔

پولیس کے مطابق ملزمان دونوں اہلکاروں کا اسلحہ بھی ساتھ لے گئے ،واقع کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں فائرنگ کے وقت بھگدڑ دیکھی جاسکتی ہے۔

گلشن اقبال ابوالحسن اصفہانی روڈ پر موٹر سائیکل پر سوار2 مسلح ملزمان نے ڈیوٹی پر موجود ٹریفک پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا ، ایک پولیس اہلکار موقع پرہی شہید جبکہ دوسرا اہلکار زخمی ہوگیا،دونوں اہلکاروں کا تعلق گلزار ہجری ٹریفک سیکشن سے تھا۔

ایس ایس پی ملیر راو انوار نے فائرنگ کی جگہ کا دورہ کیا اور بتایا کہ ملزمان نے میڈیکل ماسک پہنا ہوا تھا، ملزمان نے ورداتوں کے لئے نیا طریقہ اختیار کیا ہے مگر ان کا طریقہ فیل ہوگا ۔

راو انوار کے مطابق 12 سے 14 افراد کا نیا گروہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنارہا ہے۔

شہید ہیڈ کانسٹیبل محمد خان اور زخمی ہیڈ کانسٹیبل کامران کو پہلے قریبی اسپتال اورپھر عباسی شہید اسپتال لےجایا گیا ، شہید اہلکار کے اہل خانہ میت لیکر پنوں عاقل روانہ ہوگئے ہیں ۔

تازہ ترین