• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Lahore Suicide Blast Case Registered

لاہورمیں فیروز پور روڈ خود کش دھماکے کامقدمہ درج کرلیا گیا،دھماکے میں 9 پولیس اہلکاروں سمیت26 افراد شہید جبکہ 57 زخمی ہو گئے۔

ارفع کریم ٹاور لاہور کے قریب کوٹ لکھپت کے فیروز پور روڈ پر واقع پرانی سبزی منڈی کا پرہجوم علاقہ سہ پہر 3بج کر 55منٹ پر اچانک زوردار دھماکے سے لرز اٹھا ۔

پولیس حکام کے مطابق خود کش حملہ آور نے پولیس کی عارضی چوکی کو نشانہ بنایا، شہید پولیس اہلکاروں میں 2 سگے بھائی بھی شامل ہیں۔

دھماکے کا مقدمہ انسپکٹر سی ٹی ڈی عابد بیگ کی مدعیت میں درج ہوا، مقدمے میں 302،324 ،148 ،149 اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئیں۔

دھماکے کے شہداء اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں پہنچا دیا گیا،9 شہید پولیس اہلکاروں میں سب انسپکٹر ریاض احمد ، اے ایس آئی فیاض احمد ، کانسٹیبل ساجد، عمیر غنی، عابد علی، معظم، علی رضا، مرتضیٰ اور قاسم شامل ہیں۔

کورکمانڈ ر لاہور لیفٹنٹ جنرل صادق علی نے جنرل اسپتال کا دورہ کیا اور زخمیوں کی عیادت بھی کی۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکے میں 5 سے 6 کلو گرام بارودی مواد اور پرائما کارڈ کا استعمال کیا گیا۔ فورنزک ٹیم نے دھماکے کے مقام سے شواہد اکٹھے کر لیے۔

تازہ ترین