• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سان فرانسسکو میں سالانہ میراتھن ،27ہزار کھلاڑیوں کی شرکت

San Francisco Marathon July 2017

سان فرانسسکو میں سالانہ میراتھن دوڑ کا انعقاد کیا گیا میراتھون میں27ہزار کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
اب زندگی کی مشکلات اور پریشانیوں سے دور بھاگنے کے بجائے اپنی زندگی کو خوشگوا ر بنانے کے لئے خوب دوڑیں لگائیں۔

جی ہاں،اسی سلسلے میں40ویں سالانہ میراتھن کا انعقاد کیا گیا جس میں27 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کرکے خوب دوڑیں لگائیں۔

اس دلچسپ میراتھن میں معذور افراد سمیت ہزاروں لوگوں نے اپنی دوڑ لگائی اور 26اعشاریہ 2کلو میٹر تک دوڑتے ہوئے اپنے سفر کو اختتام کیا۔

میراتھن میں39سالہ Jorge Maravillaنامی نوجوان نے اپنا سفردو گھنٹے اور 28منٹ میں طے کرکے نا صرف مقابلہ جیت لیا بلکہ انعام کا حقدار بھی ٹھہرا۔

خواتین میں یہ مقابلہ 25سالہDevin McMahonنے دو گھنٹے اور 52منٹ میں طے کیا اور فاتح قرار پائیں۔

تازہ ترین