• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Qatar Arab Dispute Turkish Presient Meets Ameer Qatar

سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور کویتی امیر سے ملاقات کے بعد ترک صدر طیب اردوان قطر عرب ممالک تنازع حل کرانے قطر پہنچ گئےاورامیر قطرشیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کی ۔

قطر پہنچنے پر قطرکے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے ترک صدر کا استقبال کیا، دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں قطر عرب بحران اور دیگر علاقائی مسائل پر بات ہوئی۔

عرب قطر تنازع کے حل کے لیے ترک صدر نے اس سے قبل کویت اور سعودی حکمرانوں سے بھی بات چیت کی ہے۔

دوسری طرف سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے تعطیلات پر جانے کے بعد سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے سلطنت کے امور کی نگرانی عارضی طور پر سنبھال لی ہے۔

تازہ ترین