• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی ہالی وڈ فلم’’ کلٹ آف چکی‘‘کانیا ٹریلر جاری

New Official Trailer Cult Of Chucky

خوف اور دہشت سے بھرپور ہالی ووڈ فلم "کلٹ آف چکی"کانیا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

خوف اور دہشت سے بھرپور فلموں کے دیوانے ہوجائیں تیار کیونکہ ہالی ووڈ ہارر تھرلر فلم کلٹ آف چکی کانیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

ڈان مینسینی کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم 1988میں ریلیز ہونے والی فلم چائلڈز پلے کا ساتواں حصہ ہے جس میں ایک بار پھر ایک پراسرار گْڈا خوف پھیلاتا دکھائی دے گا۔

فلم کی کاسٹ میں بریڈ ڈورف،فیونا بریڈ،ایلکس ونسینٹ اور جینیفر ٹلی سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔خوف اور دہشت سے بھرپور یہ فلم 20اکتوبر کوسینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

تازہ ترین