• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنگاپور میں پھل اُٹھا کر دوڑنے کے دلچسپ مقابلے

More Than 500 People Take Part In Run With Durians In Singapore

سنگاپور میں پھل اُٹھا کر دوڑنے کے دلچسپ مقابلے کا انعقاد کیا گیاجس میں سیکڑوں افراد نے 5کلو میٹر طویل ٹریک پر خوب دوڑ لگائی۔

یوں تو دنیا میں دوڑلگانے کے گئی مقابلوں کا انعقاد کیا جاتا ہے تاہم سنگاپور میں پھل اُٹھا کر دوڑنے کے دلچسپ مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی اور خوب دوڑ لگائی۔

منفرد نوعیت کی اس دلچسپ ریس میں سنگاپور سمیت مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین سمیت تقریباََ 500افراد نے حصہ لیا اور کدو کی طرح کا(durian)نامی پھل اُٹھا کر5کلو میٹر طویل ٹریک پر ایک دوسرے سے آگے نکلنے کیلئے تیز رفتاری سے دوڑتے نظر آئے۔

دوڑ کے شرکاء سمیت شائقین نے بھی لذیذ پھل کھایا اور ایونٹ کو خوب انجوائے کیا۔ واضح رہے اس دلچسپ ریس سے حاصل ہونے والی رقم فلاحی ادارے کو وقف کردی جائیگی۔

تازہ ترین