• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی :پولیس مقابلے میں 4 دہشت گرد ہلاک

Karachi Police Kills 4 Terrorists In Encounter

کراچی میں پولیس کے ساتھ مقابلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ عید گاہ میں2 ڈاکو ایک دوسرے کی فائرنگ سے مارے گئے۔ ادھر عزیز آباد سے برقعہ پوش ملزم گرفتار کیا گیا ہے۔

ایس ایس پی ملیر رائو انوار کے مطابق سچل میں پولیس نے حساس اداروں کی اطلاع پر زیر تعمیر عمارت میں چھاپا مارا۔ اس دوران ملزمان سے فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔ ہلاک دہشت گردوں میں کالعدم تنظیم کمانڈر ملا اکبر سواتی بھی شامل ہے۔

راؤ انوار کا کہنا تھا کہ دہشت گرد ابو الحسن اصفہانی روڈ پر آنے والے پولیس اہلکاروں نشانہ بنانا چاہتے تھے تاہم کال ٹریس ہونے کے بعد حساس ادارے اور پولیس بروقت موقع پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب ایس ایس پی سٹی عدیل چانڈیو کے مطابق عیدگاہ کے علاقے میں2 ملزمان ایک شہری سے لوٹ مار کررہے تھے کہ شہری نے شور مچادیا جس پر وہاں موجود دیگر افراد نے ڈاکوئوں کو پکڑنے کی کوشش جبکہ اس دوران پولیس بھی اطلاع پاکر پہنچ گئی۔

ملزمان نے فرار ہونے کے لئے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے باعث ملزمان ایک دوسرے کی فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے تاہم خوش قسمتی سے شہری اور پولیس محفوط رہی۔

عدیل چانڈیو کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان کا مختلف تھانوں میں کرمنل ریکاڑد موجود ہے۔

تازہ ترین