• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہوردھماکہ، زخمی مختلف اسپتالوں میں زیر علاج، 6اہلکار شامل

Lahore Blasts Injured Victims Hospitalised Including 6 Policemen

لاہور دھماکے میں زخمی ہونے والے 6پولیس اہلکار اور دیگر افراد مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ زخمیوں کا کہنا ہے کہ وہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کے موقع پر ڈیوٹی دے رہے تھے کہ اچانک دھماکہ ہوگیا۔

لاہور میں فیروز پور روڈ پر دھماکے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکارو ں میں اے ایس آئی مظفرعلی، کانسٹیبل ابوبکر، اشفاق اور نوید ظہیر حسین طارق علی اورفرقان شامل ہیں۔

زخمیوں کےمطابق پرانی سبزی منڈی میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کیلئے عارضی کیمپ قائم ہے ۔ پولیس اہلکار یہاں ڈیوٹی پر کھڑے تھے کہ خوفناک دھماکے سے افراتفری پھیل گئی۔

تازہ ترین