• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحیح غذا نہ ملنے سے بچوں کی نشوونما متاثر

Food Diet Affects Children Development

پاکستان میں بچوں میں غذایت کی کمی اور ماں کا دودھ نہ ملنے کی وجہ سے 44فیصد بچے جن کی عمر یں پانچ سال سے کم ہیںان میں ذہنی و جسمانی افزائش کا فقدان ہے۔

صحیح خوراک نہ ملنے کی وجہ سے ان بچوں کی ہڈیاں کمزور اور دماغ کی نشو نما نہیں ہو پارہی ۔

پاکستان میں رہنے والا ہر دوسرا بچہ خوراک کی کمی اور بھوک کی وجہ سےاسٹنٹنگ کا شکار ہے ایسے بچے سندھ میں 48فیصد اور بلوچستان میں 52فیصد ہیں۔

بین الاقوامی ادارے پاپولیشن کونسل اسلام آباد 2012کی سروے اور یونیسیف کی ملٹی انڈیکیٹر کلوسٹر سروے (ایم آئی سی ایس) میں اس طرح کے انکشافات ہوئے ہیں ۔

تازہ ترین