• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں لمبرجیک ورلڈ چمپئن شپ کا انعقاد

امریکی ریاست وسکونسن میں گذشتہ دنوں لمبر جیک ورلڈ چمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا۔

ایونٹ میں دنیا بھر سے تقریباً100 سے زائد ماہر پیشہ ور لکڑہاروں نے انفرادی اور ٹیموں کی شکل میں حصہ لیا۔

3روز تک جاری رہنے والے اس58ویں سالانہ منفرد مقابلے میں دنیا کے مختلف ممالک سے آئی ٹیموں اور انفرادی طور پر کھلاڑیوں کے درمیان برقی آرے،گرم آرے اور کلہاڑیوں سمیت دیگر اوزاروں سے درخت کے موٹے تنے کاٹنے اور توڑنے کے20 مختلف مقابلے کروائے گئے۔

مختلف مقابلوں میں جیتنے والے کھلاڑیوں کو بہترین لکڑہارے کے اعزاز سے نوازا گیا۔

تازہ ترین