• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کا ایچ ون بی ویزا کی پروسیسنگ بحال کرنے کا عندیہ

Us To Restore H1b Visa Processing

امریکا نے ایچ ون بی ویزا کی تیزی سےمحدود پروسیسنگ بحال کرنے کا عندیہ دیدیا ہے۔ اس عمل سے امریکا ایچ ون بی ویزا پروگرام کی پریمیم سروس کےتحت کچھ ویزوں کا اجرا دوبارہ شروع کردے گا۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےرواں سال اپریل میں ایچ ون بی ویزا پروگرام پر نظرثانی کا ایگزیکٹو آرڈرجاری کیا تھا جس کےتحت امریکا میں ملازمت کے لیے دیے جانے والے ویزوں کی پریمیم سروس معطل کردی گئی تھی۔

اب یو ایس سیٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروس نے اعلان کیا ہے کہ ایچ ون بی ویزوں کی پریمیم پروسس کے لیےاعلیٰ تعلیمی اور تحقیقی اداروں کی درخواستوں پر غور کیا جائے گا تاہم پروسیسنگ میں پہلے کی نسبت زیادہ وقت لگےگا۔

اعلامیے کے مطابق مجموعی طور پر ایچ ون بی ویزوں کے اجرا کاعمل معطل رہےگا۔

واضح رہے کہ 3اپریل کوامریکاکےمحکمہ امیگریشن نے پریمیم پروسیسنگ کاعمل 6ماہ کےلیےمعطل کر دیا تھا۔ فزیشنز کے لیے پریمیم پروسیسنگ کاعمل26جون سےبحال کیاجاچکاہے۔

امریکاسالانہ65 ہزار افراد کو ایچ ون بی ویزا دیتا ہے۔ امریکی یونیورسٹیوں سےاعلی تعلیم یافتہ افراد کے لیے اضافی 20ہزار ویزے جاری کیےجاتےہیں۔

ایچ ون ویزا کی مدد سے غیر ملکی ہنرمند افراد امریکا میں عارضی طور پر کام کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین