• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بحرین نے تارکین وطن کو ورک پرمٹ کا اجرا شروع کردیا

Bahrain Started The Work Permit For The Immigrant

بحرین نے ملک میں موجود تارکین وطن کو ورک پرمٹ کا اجرا شروع کردیا ہے۔

عرب میڈیا کےمطابق بحرین میں موجود 48 ہزارغیرقانونی تارکین وطن کو لچکدار ورک پرمٹس کا اجرا شروع کردیا گیا ہے۔

العمل المرن کے نام جاری پروگرام کےتحت اجازت نامے حاصل کرنے والے کفیل سے آزاد ہوںگے، ہیلتھ انشورنس، سوشل انشورنس ، ورک پرمٹ ، اقامہ اور وطن واپسی کے ٹکٹ کے اخراجات خود ادا کریں گے۔

یہ اقدام ویزوں کی بلیک مارکیٹنگ اور مقامی افراد کےنام پر غیرملکیوں کے کاروبار کو روکنے کےلیے کیا گیا ہے، اس کے تحت ماہانہ دو ہزار غیر قانونی تارکین وطن قانون کے دائرے میں آجائیں گے۔

 

تازہ ترین