• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹھتر سالہ بزرگ نوجوانوں کے لئے مثال بن گئے

یوں تو بڑھاپے کی دہلیز پر قدم رکھتے ہی اکثر افراد کی جسمانی فٹنس ساتھ چھوڑ دیتی ہے لیکن جناب ویڈیو میں نظر آنے والے یہ امریکی دادا جان تو ایک مثال ہیں جنہوں نے نوجوانوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ۔

جی ہاں،امریکی کے شہرنیویارک سے تعلق رکھنے والے 78سالہ معمر شخص نہ صر ف کر اس فٹ کے ماہر ہیں بلکہ اس عمر میں بھی نوجوانوں کی طرح بھاری بھرکم وزن اُٹھاتے ہوئے کراس فٹ، ڈیڈ لفٹنگ،پُل اَپس کاشاندار مظاہرہ کرتے ہیں جبکہ خود کو فٹ رکھنےکے لئے روزانہ پابندی سے ورزش بھی کرتے ہیں۔

اپنی 78ویں سالگرہ کے موقع پر کراس فٹ اور پُل اَپس کا شاندار مظاہرہ کرتے امریکی ’دادا جان‘ نے یہ ثابت کردیا کہ عمر چاہے کچھ بھی ہو بس ہمت ہونی چاہے۔

 

تازہ ترین