• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بغیرلائسنس چلنے والے 28یونٹس سربمہر

28 Non License Running Units Closed

پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی  (پی ایس کیو سی اے ) نے راولپنڈی اسلام آباد سمیت سرگودھا ڈویژن میں پینے کے مبینہ غیرلائسنسی بوتل (منرل ) واٹر کے پیداواری یونٹس سمیت بلیک ٹی،گھی اور کوکنگ آئل کے 28مینوفیکچرنگ یونٹس کو سربمہر کر دیا۔

ڈائریکٹر جنرل پی ایس کیو سی اے خالد صدیق چوہدری کی ہدایت پر پی ایس کیو سی اے کی کنفرمٹی اسیسمنٹ (سی اے) نارتھ اسلام آبادکے ڈائریکٹرمحمد یٰسین اختر اور ڈپٹی ڈائریکٹر عبد الغفار خان نیازی نے راولپنڈی اسلام آباد سمیت سر گودھا ڈویژن میں اپنی جاری  کارروائی کے دوران  28مینو فیکچرنگ یونٹس کو پی ایس کیو سی اے ایکٹ کے تحت سر بمہر کیا جن میں بند بوتل پانی کے ستر ہ ، بلیک ٹی کے آٹھ،گھی وکوکنگ آئل کے تین یونٹس شامل ہیں۔

اسلام آباد کے مختلف داخلی راستوں پر مقامی انتظامیہ کے تعاون سے ناکے لگاکر مبینہ طور پر چار برانڈ جن میں  نلگو، سی پیک ،مارگلہ ،سماواٹر اور اٹلانٹک شامل ہیں ، ان کے غیر لائسنس بند بوتل پانی کو اپنے قبضے میں لیکر  پی ایس کیو سی اے ایکٹ کے تحت کاروائی شروع کر دی۔

تازہ ترین