• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمیزون کا ’اینی ٹائم‘ ایپ شروع کرنے کافیصلہ

Amazon Is Reportedly Working On A Messaging App Called Anytime

’ایمیزون ڈاٹ کام ‘۔۔امریکہ کا سب سے بڑا اسٹوراور آن لائن کمپنی ہے۔روزانہ انگنت افراد ایمزون آتے اور خریداری کرتے ہیں۔

اپنے انہی صارفین کی سہولت کے لئےکمپنی نے پیغام رسانی کے لئے اپنی ’میسجنگ ایپ‘ ۔۔’’اینی ٹائم ‘‘ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس پر کسی حد تک عمل درآمد بھی شروع ہوگیا ہے۔

اس غرض سے کمپنی نے اپنے صارفین سے سروے بھی شروع کردیا ہے تاکہ ان کی رائے اور خواہش کے عین مطابق ’اینی ٹائم ‘کے لئے فیچرز یا خصوصیات ترتیب دی جاسکیں۔

ایپ بنانے کے پیش نظر اس بات پر بھی توجہ دی گئی ہے کہ تمام فیچرز ’آل ان ون ‘ ہوں یعنی ایک ہی جگہ دستیاب ہوں اور صارفین کو ان کی تلاش کے لئے ادھر ادھر نہ جانا پڑے۔

چونکہ اس کا سوشل میڈیا نیٹ ورکس سے’ سخت مقابلہ‘ بھی متوقع ہے لہذا اسے سوشل میڈیا سے مختلف رکھنے کے لئے میسیج، وائس و ویڈیو کالز اور فوٹو شیئرنگ پر بھی توجہ دی گئی ہے

’اینی ٹائم ایپ‘ صارفین کو یہ سہولت بھی بہم پہنچائے گی کہ تصاویر اور ویڈیوکو وہ فلٹر کرسکیں۔

ایپ انکپٹیڈ ہوگی یعنی صرف استعمال کرنے والے دو افراد ہی ایک دوسرے سے معلومات کا تبادلہ کرسکیں گے کسی تیسرے فرد کی اس میں دخل اندازی ممکن نہیں ہوسکے گی۔

ایپ فون اور ڈیسک ٹاپ دونوں پر یکساں کارگر ہوگی۔

تازہ ترین