• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: بیشترپمپس پرپیٹرول دستیاب، بعض پر ختم

Petrol Is Overwhelmed At Some Petrol Pumps In Karachi

شہر کے بیشترپمپس پرپیٹرول اور ڈیزل دستیاب ہے تاہم کچھ پمپس پر پیٹرول ختم ہونا شروع ہوگیا ہے۔

چند بند پمپس کے اسٹاف نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ رات زائد فروخت کےسبب پیٹرول ختم ہوا۔

کراچی کے اکا دکا پمپس کے علاوہ اسٹیشنز پر معمول کے مطابق پیٹرول سپلائی جاری ہے۔انڈسٹری ذرائع کاکہنا ہے کہ مختلف آئل کمپنیوں کی جانب سے تیل سپلائی بحال رکھنے کی کوششیں جاری ہیں۔

واضح رہے کہ آئل ٹینکرزمالکان اورمختلف ایسوسی ایشنزکی ہڑتال دوسرےروز بھی جاری ہے، ہڑتال کے باعث کیماڑی ،پورٹ قاسم اور مختلف ڈپوز سے تیل کی ترسیل متاثر ہوئی ہے جبکہ وزارت پیٹرولیم میں حکام اور آئل ٹینکرز مالکان کے مذاکرات آج اسلام آباد میں ہوں گے ۔

تازہ ترین