• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قوم بزدلانہ حملےکا بدلہ ضرورلےگی، شہبازشریف

The Nation Will Definitely Take Revenge Against The Terrorist Attack Shahbaz Sharif

وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف نےلاہورکےاتفاق اسپتال میں کوٹ لکھپت دھماکےمیں زخمی ہونےوالےافراد اور پولیس اہلکاروں کی عیادت کی،ان کاکہنا ہے کہ کوٹ لکھپت دھماکے میں معصوم افراد اور پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا،قوم اس بزدلانہ حملےکا بدلہ ضرور لے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نےمختلف وارڈز میں جاکر زخمیوں کی عیادت کی اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنےکی ہدایت کی۔ شہباز شریف نےزخمیوں سے افسوسناک واقعےکی تفصیلات معلوم کیں۔

اس موقع پرگفتگوکرتےہوئےشہباز شریف کاکہناتھاکہ دہشت گردی کےبدترین واقعے میں معصوم لوگوں اور پولیس کو نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نےکہاکہ دہشت گردی کے خلاف لازوال قربانیاں دینےوالی بہادر قوم کےارادوں کومتزلزل نہیں کیا جاسکتا،معصوم پاکستانیوں کےخون سےہاتھ رنگنےوالےعبرتناک انجام سےبچ نہیں سکتے۔

شہبازشریف نے کہاکہ دہشت گردی کےخلاف جنگ میں بہنے والا خون رنگ لائے گااورشہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

تازہ ترین