• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ ڈسٹرکٹ جیل کے موبائل فون جیمرز ناکارہ ہونے کا انکشاف

Quetta District Prison Mobile Phones Jemers Becomes Useless

بلوچستان کی کوئٹہ ڈسٹرکٹ جیل میں لگا ئے گئے موبائل فون جیمرز کے ناکارہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے،پانچ سال قبل لگائے جانے والے موبائل فون جیمرز ایک ہفتہ بھی نہیں چلے ، حکومت نے نئے جیمرز،سی سی ٹی وی کیمروں کیلئےدس کروڑ روپے جاری کئے مگر اس رقم سے صرف سی سی ٹی وی کیمرے لگ سکے مگروہ بھی درست کام نہیں کررہے ہیں ۔

کوئٹہ کی ڈسٹرکٹ جیل میں قیدیوں کی جانب سے سرعام موبائل فونز کے استعمال کی فوٹیج سامنے آنے کے بعد یہ انکشاف بھی ہوا ہے کہ صوبے کی دوسری بڑی جیل میں لگے ہوئے موبائل فونز جیمرز کام ہی نہیں کرتے ہیں ، یہ موبائل فونز جیمرز پانچ سال قبل لگا ئے تھے مگر وہ چند دن کام کرنے کے بعد جواب دے گئے ۔

حکومت کی جانب سے ناقص جیمرز کی تنصیب کی تحقیقات کرائی گئیں مگر کسی کو ذمہ دار نہیں ٹھہرا یا جاسکا ۔

دو سال قبل حکومت نے صوبےکی چار حساس جیلوں کی سیکورٹی بہتر بنانے کے لیے دس کروڑروپے جاری کیےجس میں کوئٹہ، مچھ ،خضداراور گڈانی جیلوں میں موبائل فونز جیمرز،سی سی ٹی وی اور واک تھروگیٹ کی تنصیب شامل ہے مگراس رقم سے کوئٹہ اور مچھ جیل میں صرف سی سی ٹی وی کیمرے ہی نصب کیے جاسکے جو بجلی جانے پر کام نہیں کرتے ہیں ۔

دوسری جانب قائم مقام آئی جی جیل خانہ جات ضیا اللہ ترین نے کہا کہ جیمرزاور دیگر حفاظتی آلات کیلئے 46کروڑ روپے کی خریداری کے لیے سمری صوبائی حکومت کو بھجوائی ہے۔

تازہ ترین