• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالی وڈ فلم ’اینا بیل کری ایشن‘ 'کا ٹریلر جاری

خوف ،دہشت اور سنسنی سے بھرپور ہالی وڈ فلم’ اینا بیل؛کری ایشن‘ 'کاایک اورٹریلر جاری کردیا گیا۔

ہدایت کارڈیوڈ ایف سینڈ برگ کی سیکوئل فلم میں ٹیلیٹھا بیٹ مین،اسٹیفینی سِگمین،میرنڈا اوٹو،اینتھونی لاپیگلیا،ایلیشیا بیلے اور ایڈم بارٹلے مرکزی کردار ادا کریں گے۔

سن 2014میں باکس آفس پر خوف و دہشت پھیلانے والی بلاک بسٹر فلم’ اینابیل‘ کے اس سیکوئل کوپیٹر سافران اورجیمز وان نے پروڈیوس کیا جس کی کہانی گڑیاں بنانے والے ایک شادی شدہ جوڑے کے گِرد گھو م رہی ہے جوکئی سال قبل اپنی بیٹی کی اچانک موت کا راز تلاش کرنے کی کوشش کرتے دکھائی دیں گے۔

نیو لائن سنیما کی تیار کردہ ہارر تھرلر فلم وانربروس پکچرزکے تحت 11اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تازہ ترین