• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میکسیکو میں بین الاقوامی ہاٹ ائیر بلون فیسٹیول کا انعقاد

میکسیکو میں سالانہ بین الاقوامی ہاٹ ائیر بلون فیسٹیول کا آغاز ہوگیا ہے جس میں سینکڑوں رنگ برنگے غبارے آسمان پر دلکش نظارے بکھیرتے دکھائی دیئے۔

کئی روز تک جاری رہنے والے اس سالانہ میلے میں دنیا بھر سے کئی ممالک نےحصہ لیا جن کے درجنوں خوبصورت ،منفرد اور دلکش ڈیزائن کے غباروں نے آسمان پر سماں باندھ دیا۔

گرم ہوا کے غباروں کا یہ میلہ شروع ہوتے ہی آسمان رنگوں سے سج گیااور اس دوران رنگ برنگے غباروں نے فضا میں دلچسپ نظارے بکھیر دئیے۔

اس فیسٹیول میں جہاں دنیا بھر سے کئی ممالک حصہ لے رہے ہیں وہیں امید کی جارہی ہے کہ ہزاروں کی تعداد میں شائقین اس دلچسپ میلے میں شرکت کریں گے۔

 

تازہ ترین