• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق برطانوی فٹبالرکے ہاتھوں100 لومڑیوں کاقتل عام

100 Foxes Killed By Former British Footballers

سابق برطانوی فٹبالر ونی جونزنے حال ہی میں اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر 100 مردہ لومڑیوں کی تصویر شیئر کی ہے اور ساتھ ہی انہیں مارنے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔اس ٹوئٹ کے بعد ان کوہر طرف سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔

ویلش فٹبال ٹیم کے 52 سالہ سابق کپتان ونی جونز آج کل ہالی وڈ میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آرہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان کی شیئر کی گئی تصویر کے بعد جانوروں کی دیکھ بھال کے لئے بنائی گئی تنظیم اور جانوروں سے محبت کرنے والی ایک کمیونٹی ان کے اس عمل سے نفرت کا اظہار سوشل میڈیا پرکرتی نظر آرہی ہے۔

ونی جونز نو بار ویلش فٹبال ٹیم کی نمائندگی کر چکے ہیں ۔ ان کے کلب کیریئر میں چیلس اور ومبلڈن میں ہونے والے فٹبال میچز کی نمائندگی بھی شامل ہے۔

ہالی وڈ کی متعدد مشہور فلموں میں ان کی اداکاری کو سراہا گیا۔وہ ایک شوقین شکاری کی حیثیت سے بھی جانے جاتے ہیں اوروہ پرندوں اور لومڑیوں کے شکار سے لطف اندوز ہونے کا بھی اعتراف کر چکے ہیں۔

ایک دفعہ انہوں نے اپنے بچپن کا واقعہ سناتے ہوئے بتایا تھا کہ صرف پانچ سال کی عمرمیں انہوں نے پہلا شکار کبوتر کا کیا۔

انہوں نےاپنے اس ٹوئٹ کی تردید کردی اور وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میرا سوشل میڈیا اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا ہے اور ان لومڑیوں کے مرنے سے میراکوئی تعلق نہیں۔

دوسری جانب وحشیانہ کھیلوں کے خلاف بنائی گئی لیگ کے چیف آپریٹنگ آفیسر کا کہنا ہے کہ ’اتنی بڑی تعداد میں ہرنوں کا خاتمہ کسی قتل عام سے کم نہیں ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ جانوروں کے شکار پر کوئی قانونی پابندی نہیں مگر اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ جانور کی نسل کا خاتمہ کرنا غیر اخلاقی ضرور ہے ۔

خیال رہے’ لیمپنگ‘ ایسے شکار کو کہتے ہیں جس میں رات کے اندھیرے میں لیمپ کی روشنی میں رات میں کھانے کی تلاش میں نکلنے والے جانوروں کا شکار کیا جاتا ہے۔برطانیہ میں اس شکار کی کوئی ایسی قانونی ممانعت نہیں ہے۔

 

تازہ ترین