وزیراعظم نے بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط کی قبل ازوقت ریٹائرمنٹ لینے کی درخواست منظورکرلی۔فارن سروس کے سینئر ترین افسر عبدالباسط نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے وزیراعظم کو درخواست دی تھی۔
ذرائع کے مطابق عبدالباسط نے جونیئر افسر کو ترجیح دینے پر قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا، بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط کو اپریل 2018 میں ریٹائرڈ ہونا تھا۔
واضح رہے کہ عبدالباسط مئی 2012 سے مارچ 2014 تک جرمنی میں پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔