• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Low Price Of Electricity Passed

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے جون کی فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں فی یونٹ بجلی 2 روپے 23 پیسے سستی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

نیپرا میں جون کی فیول پرائس ایڈجسمنٹ کی سماعت ہوئی جس کے دوران سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے فی یونٹ بجلی 2 روپے 13 پیسے سستی کرنے کی درخواست کی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا کہ جون میں کل 11 ارب 46 کروڑ یونٹ بجلی بنائی گئی اور 11 ارب 21 کروڑ یونٹ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو فروخت ہوئی جس کی مالیت 52 ارب 62 کروڑ روپے بنتی ہے۔

درخواست کی سماعت کے بعد نیپرا نے جون کی فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں فی یونٹ بجلی 2 روپے 23 پیسے سستی کرنے کی منظوری دی تاہم قیمت میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک پرنہیں ہوگا۔

نیپرا کے مطابق بجلی سستی کرنے سے صارفین کو مجموعی طور پر 25 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔

تازہ ترین