• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نائیجیریا میں فری اسٹائل فٹبال کے دلچسپ مقابلے

نائیجیریا میں فری اسٹائل فٹبال کے دلچسپ مقابلے کا آغاز ہوگیا جس میں کھلاڑیوں کے فٹبال کے ذریعے شاندارکرتب دیکھ کر شائقین داد دینے پر مجبور ہوگئے۔

نائیجیریا کے شہرلاگوس میں پہلی بار منعقد ہونے والی اس چیمپئن شپ میں فٹبال کے 16ماہر کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

مقابلے میں اپنی مہارت کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے جہاں کسی کھلاڑی نے فٹبال کو سر پر گھمانے کا شاندار مظاہرہ کیا ،وہیں کسی نے فٹبال کو انگلی پر نچایا تو کسی نے فٹبال سر پر رکھتے ہوئے ٹی شرٹ زیب تن کی ۔

کسی نے اپنے پیروں پر فٹبال سے ایسی شاندار ٹرکس پیش کیں کہ شائقین بھی دنگ رہ گئے۔کھلاڑیوں صلاحیتوں کی تعریف کئے بغیر رہ نہ سکے۔

 

تازہ ترین