• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئندہ برسوں میں آئی ایم ایف کا مرکز بیجنگ بن سکتا ہے،کرسٹین لاگارڈ

Imf Headquarters May Be Shifted To Beijing Christine Lagarde

عالمی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹین لاگارڈ نے کہا ہے کہ ترقی پذیر ممالک میں بڑھوتری کا رجحان جاری رہنے کی صورت میں فنڈ کا مرکز 10 سال کے اندر چین کے دارالحکومت بیجنگ میں منتقل ہو سکتا ہے۔

واشنگٹن میں منعقدہ اجلاس سے خطاب میں لاگارڈ نے کہا ہے کہ چین اور دیگر ترقی پذیر منڈیوں میں ترقی کا رجحان جاری رہنے کی صورت میں اور اس کی آئی ایم ایف کی ووٹوں کی ساخت میں بھی اضافہ ہونے کی صورت میں فنڈ کا مرکز بیجنگ میں منتقل ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی بڑی اور ترقی پذیر منڈیوں کی نمائندگی ضروری ہے اور اس کا مفہوم یہ ہے کہ 10 سال کے بعد ہو سکتا ہے کہ ہم خطاب واشنگٹن کی بجائے بیجنگ میں کر رہے ہوں۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف کا قیام 1945ء میں عمل میں آیا اور اس وقت سے اب تک اس کا مرکزی دفتر امریکا میں ہے۔امریکہ کو آئی ایم ایف کے 16.5 فیصد ووٹ کے حق کے ساتھ فیصلوں کو ویٹو کرنے کا اختیار حاصل ہے۔

ماہرین اقتصادیات کے اندازوں کے مطابق اگر چین سالانہ 6 فیصد سے زائد شرح سے ترقی کرنا جاری رکھتا ہے تو اگلے 10 سالوں میں امریکا کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کی سب بڑی اقتصادی قوت بن جائے گا۔

تازہ ترین