• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ننھی چینی بچی نے گٹر کے ڈھکن میں ٹانگ پھنسا لی

چینی بچوں کی شیطانیاں اور شرارتیں آج کل روز میڈیا میں خبروں کی زینت بن رہی ہیں جہاں کوئی دیوار میں پھنستا ہے تو کوئی مصروف شاہراہ پر سائیکل چلانے پہنچ جاتا ہے۔

اس سلسلے کی تازہ ترین خبر آئی ہے چینی صوبے گوئی ژو کے شہر ٹونگرن سے جہاں چھ سالہ شرارتی بچی نے اپنی ٹانگ گٹر کے ڈھکن میں پھنسا لی۔

درد سے روتی بچی کی مدد کیلئے ریسکیو ٹیم کو بلایا گیا جنہوں نے بمشکل گٹر کے ڈھکن کی گرِل کاٹی اور ننھی گڑیا کواس مشکل سے نجات دلوائی ۔

لوہے کے مضبوط ڈھکن کو کاٹنے کیلئے فائر فائٹرز کو شدید تگ و دَو کرناپڑی اور بلآخر30منٹ کی محنت کے بعد نہا یت احتیا ط سے لوہے کو کا ٹ کر بچے کی ٹانگ نکال لی گئی۔

تازہ ترین