• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈس ایبل کرکٹرز ایسوسی ایشن کے وفدکی سرفراز احمد سے ملاقات

Delegation Of Disabled Cricketers Association Meets Sarfraz Ahmed

پاکستان ڈِس ایبل کرکٹ ایسوسی ایشن کے وفد نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد سے ملاقات کی ہے ،سرفراز احمد نے ڈس ایبل کرکٹرز کی مدد کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے اس خواہش کا اظہار پی ڈی سی اے کے چار رکنی وفد سے اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کے دوران کیا۔

پی ڈی سی اے کے چار رکنی وفد میں ادارے کے اعزازی سیکریٹری امیر الدین انصاری، جوائنٹ سیکریٹری اور میڈیا منیجر محمد نظام، ڈاکٹر نعمان پالیکر اور محمد صادق کھتری شامل تھے۔

اس موقع پر پی ڈی سی اے کے وفد نے سرفراز احمد کو ان کی قائدانہ صلاحیتوں کے ساتھ چیمپیئنز ٹرافی 2017 جیتنے پر مبارک باد پیش کی اور مستقبل میں بھی پاکستان ٹیم کی مزید فتوحات کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

چار رکنی وفد نے پی ڈی سی اے کے صدر سلیم کریم کی جانب سے سرفراز احمد کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا جبکہ پی ڈی سی اے کی جانب سے سرفراز احمد کے اعزاز میں عشائیے کی دعوت بھی پیش کی گئی۔

ملاقات کے دوران سرفراز احمد نے پی ڈی سی اے کے وفد کا شکریہ ادا کیا اور تنظیم کی جانب سے عشائیے کی دعوت بھی قبول کرلی۔اس موقع پر سابق فرسٹ کلاس کرکٹر ظفر احمد بھی موجود تھے جبکہ سرفراز احمد نے پاکستان میں پی ڈی سی اے کی خدمات کو بھی سراہا۔

تازہ ترین