وزیراعظم نوازشریف اور مالدیپ کے صدر یامین عبداللہ کے درمیان ملاقات ہوئی،جس میں مالدیپ نے سارک سربراہ اجلاس پاکستان میں بلانے کی حمایت کردی ۔
نوازشریف اور یامین عبداللہ نے مشترکہ کانفرنس کی ،اس دوران مالدیپ کے صدر نے کہا کہ ہم سارک کانفرنس پاکستان میں بلانے کے حامی ہیں۔
وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ علاقائی ترقی کے لئے سارک تنظیم کو مضبوط بنانا ہوگا ۔
وزیراعظم کے دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعاون کے متعدد معاہدوں اور سمجھوتوں پر دستخط بھی کئے گئے ۔
قبل ازیں وزیراعظم نوازشریف کا مالدیپ پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا ،اس موقع پر مسلح افواج نے مہمان وزیراعظم کو سلامی اور گارڈ آف آنر پیش کیا ۔
وزیراعظم نوازشریف کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب دارالحکومت مالے میں ہوئی ،پاکستانی وزیراعظم مالدیپ کے 52ویں جشن آزادی کی تقریبات میں شرکت کے لئے مالے پہنچے ہیں۔