• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکس دہندگان کا ریکارڈ کسی کو نہیں دے سکتے ، ایف بی آر

The Taxpayers Can Not Record Anyone Fbr

فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو جے آئی ٹی میں پیش کئے جانے والا ریکارڈ دینے سے انکارکردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے کمیٹی کو لکھے گئےخط میں کہا ہےکہ انکم ٹیکس کے سیکشن216 کے تحت ٹیکس دہندگان کا ریکارڈ کسی کو نہیں دے سکتے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے ایف بی آر کے جواب کے بعد چیئرمین ایف بی آر طارق پاشا کو کل ہونے والے اجلاس میں طلب کرلیا ہے۔

جیو نیوز کو ملنے والی ااطلاعات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ایف بی آر کو خط کے ذریعے جے آئی ٹی کو فراہم کیا جانے والا ریکارڈ فراہم کرنے کے لئےکہا تاکہ کل کے اجلاس میں اس پر بحث کی جاسکے۔

ایف بی آر نے جواب میں لکھے گئے خط میں یہ ریکارڈ فراہم کرنےسے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکم ٹیکس کے سیکشن 216 کے تحت وہ ٹیکس دہندگان کا ریکارڈ کسی کو نہیں دے سکتے ۔

قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے اس مسئلے پر وضاحت کے لیے چیئرمین ایف بی آر طارق پاشا کو بدھ کو ہونے والے اجلاس میں طلب کر لیا ہے۔

کمیٹی نے آج لکھے جانے والے خط میں کہا ہے کہ چیئرمین کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر اس معاملے میں و ضاحت پیش کریں۔

تازہ ترین