• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ نے اوباما ہیلتھ کیئر پروگرام کو بڑا جھوٹ قرار دیدیا

Trump Declared Obama Health Care Programme Is A Big Lie

امریکی صدر ٹرمپ نے کہاہے کہ اوباما ہیلتھ کیئر پروگرام کی حمایت کرنے والے امریکیوں کا نقصان کر رہے ہیں، پروگرام لازمی بند کریں گے۔

امریکی ٹی وی کے مطابق ہیلتھ کئیر پرگرام سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر اوباما کے ہیلتھ کیئر پروگرام کے خلاف برس پڑے، اوباما کیئر پروگرام کو امریکیوں کے لیے ڈراؤنا خواب اور تباہ کن قرار دے دیا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا جو لوگ اب بھی پروگرام کی حمایت کر رہے ہیں وہ امریکا کے شہریوں کا نقصان کر رہے ہیں۔ مہنگے منصوبے کی جگہ ہر صورت نیا ہیلتھ کئیر پروگرام لے کر آئیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ اوباما ہیلتھ کئیر پروگرام امریکا کے میڈیکل سسٹم کے لیے نقصان دہ ہے۔

تازہ ترین