• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک قوانین نظر انداز، ٹرک گاڑی سے ٹکرا کر الٹ گیا

ٹریفک قوانین شہریوں کی حفاظت اور خطرناک حادثات سے بچنے کے لئے بنائے جاتے ہیں لیکن اگر کوئی شخص اس قانون کو توڑے تو انجام کچھ یوں بھی ہوسکتا ہے۔

امریکی ریاست میسوری میں ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ کرنے کے باعث ایسا ہی ایک خطرناک حادثہ رونما ہوا جس میں مخالف سمت سے آنے والے تیزرفتار ٹرک نے ریڈ لائٹ الرٹ کی بھی پرواہ نہ کی اور اپنی تیز رفتاری جاری رکھی۔

نتیجے میں یہ ٹرک مخالف سمت سے آنے والی گاڑی سے زورسے ٹکرایا اور ٹریفک کھلنے کا انتظار کرتی دوسری گاڑی سے ٹکراتے ہوئے الٹ گیا۔

ا س واقعے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان تو نہ ہوا لیکن ٹرک کا کباڑہ نکل آیا۔

تازہ ترین