• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مراکش: کترینہ کیف کی سرفنگ کی ویڈیو وائرل

بالی ووڈ حسینہ کترینہ کیف نا صرف اپنی اداکاری اور پر کشش شخصیت کے باعث مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی رہتی ہیں بلکہ کئی مختلف اورشاندار اسٹنٹس پرفارم کرکے مداحوں کے دل جیتنا بھی خوب جانتی ہیں۔

جی ہاں،حال ہی میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں کترینہ کیف شاندار انداز سے سمندر کی تندو تیز لہروں پر سرفنگ کرتی نظر آرہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کی مشہوراداکارہ کترینہ کیف ان دنوں فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے ‘‘کی عکسبندی کے سلسلے میں مراکش آئی ہوئی ہیں۔

کترینہ نے مراکش کے ساحلی شہر عیسیٰ اویرا کے سرفنگ پوائنٹ پر سرفنگ کرتے ہوئے بنائی گئی ویڈیو اپنے مداحوں کیلئے شیئر کر دی ہے جسے اب تک ہزاروں لوگ دیکھ چکے ہیں۔

تازہ ترین